لاہور (ڈیلی پاکستان ) ملک بھر سےپاکستان مسلم لیگ ن کے قافلے مینارِ پاکستان کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئے،21 اکتوبر کو نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
گلگت بلتستان سے پارٹی کارکنوں کا قافلہ لاہور کے لیے روانہ ہو گیا ہے جبکہ سندھ سے خصوصی ٹرین لاہور کے لیے آج شام کو روانہ ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں اور گاڑیوں کو نواز شریف کی تصاویر، نعروں اور پیغام سے سجایا گیا ہے جبکہ خیبرپختون خوا اور بلوچستان سے کارکنوں کو لے کر خصوصی ٹرینیں کل روانہ ہوں گی۔۔ن لیگ کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹریفک سمیت دیگر انتظامات کے لیے کمیٹیوں نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ مینارِ پاکستان پر اسٹیج کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔