چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے و اینٹی کرپشن کو لیگل نوٹس

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے جائیداد کی تفصیلات لیک کرنے کے معاملے پر چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی پنجاب اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔
لیگل نوٹس کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف جاری انکوائری کی دستاویزات لیک کی گئیں، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کے پاس تمام دستاویزات کیسے پہنچیں؟لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اور تمام جائیدادیں ریٹرنز میں ڈیکلیئر ہیں، فرحت شہزادی کاروباری خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عطاء تارڑ کا فون ریکارڈ دیکھا جائے کہ ان کو یہ دستاویزات کس نے فراہم کیں۔فرحت شہزادی کے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات لیک کرنے والے تمام افراد کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں