لیسکو میں لائف لائن صارفین کو کروڑوں کے بلز چارج

(ڈیلی پوائنٹ) لیسکو میں لائف لائن صارفین کو کروڑوں کے بلز چارج کرنے کا معاملہ میں ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ ایف آئی اے نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے 2سے 4سال کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ دو سال کے دوران چارج ہونیوالے ڈی ٹیکشن بلز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ دو سال کے دوران تبدیل ہونے والے میٹرز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا۔
ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے ریویو ہونے والے بلز کا ڈیٹا بھی مانگ لیا گیا۔ چار سال میں نصب ہونے والے نیو کنکشنز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے 48 کروڑ کے اضافی بلز چارج کرنے کی نشاندہی کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں