malaika arora ka walid ki khudkashi

بالی وڈھ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی

ممبئی (ڈیلی ہوائنٹ) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی.حکام کے مطابق، جب ملائکہ اروڑا کے والد نے انتہائی قدم اٹھایا تو اُس وقت اداکارہ گھر میں موجود نہیں تھیں۔خودکشی کی خبر ملتے ہی ملائکہ اروڑا اپنے دیگر اہلخانہ اور سابق شوہر ارباز خان کے ہمراہ اپنے والد کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حکام ابھی تک خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔

ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں