Malaika Arora ny urjun sy break up kiun kia

ملائکہ اروڑہ نے ارجن سے بریک کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

(ڈیلی پوائنٹ) بالی ووڈکی معروف ڈانسر ملائکہ اروڑا نے اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے بریک اپ پر خاموشی توڑ دی.ملائکہ اروڑہ نے انسٹاگرام سٹوری شیئر کر کے اپنے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا.ملائکہ اروڑہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ریلیشن شپ سے متعلق تین آپشنز تھے، ’رشتے میں‘، ’سنگل‘، اور ’ہا ہا ہا‘ یعنی قہقہے۔ملائکہ نے مزاحیہ انداز میں تیسرے آپشن یعنی قہقہے کا انتخاب کیا.
جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا کہ وہ سنگل ہیں یا اب بھی ارجن کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور جو کبھی بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کے طور پر جانے جاتے تھے اب اپنی راہیں جدا کر چکے ہیں دونوں کی جانب سے اپنی قریبی دوستی کے ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم ارجن خود کو ایک تقریب کے دوران سنگل کہہ کر ان کے تعلقات ختم ہونے کی افواہوں کو ہوا دے چکے ہیں۔
دوسری طرف ارجن کپور نے اپنے ماضی کی جدوجہد اور تنہائی کے بارے میں بات کی بات کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 2014 میں اپنی والدہ کی وفات کے بعد وہ گہرے صدمے میں مبتلا رہے۔ شہرت حاصل کرنے کے باوجود، فلم ’عشق زادے‘ اور ’ٹو اسٹیٹس‘ جیسی ہٹ فلموں کے بعد بھی ان کی ذاتی زندگی میں انہیں تنہائی کا سامنا رہا۔ارجن کپور نے کہا کہ وہ زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں.
انہوں نے اپنی ترقی اور خود کی دیکھ بھال کو ضروری قرار دیا۔یاد رہے کہ ارجن حال ہی میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’سنگھم اگین‘ میں منفی کردار ادا کرتے نظر آئے تھے جسے شائقین نے بےحد سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں