اسلا م آباد( ڈیلی پوائنٹ )ملاوی ڈیفنس فورس کے کمانڈر Paul Valentino Phiri نے بتایا کہ نائب صدر ساؤلوس کلاؤس کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گرکرتباہ ہوا، مگر ابھی تک اسے دریافت نہیں کیا جاسکا، طیارے میں سوار افراد کی ہلاکتوں کاخدشہ ظاہر کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گھنا جنگل اور دھند ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے۔
خیال رہے کہ اس طیارے میں ملاوی کے نائب صدر سمیت 10 افراد سوار تھے۔
یہ طیارہ دارالحکومت 10 جون کو لیلونگوے سے موزوزو جا رہا تھا اور اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا جس کے بعد سے اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے بہاماس کے لیے طے شدہ فضائی سفر بھی منسوخ کردیا۔
ملاوی کے صدر نے پیر کی شب عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں جانتا ہوں کہ یہ دل شکن صورتحال ہے مگر میں آپ کو یقین دلاتا ہے کہ طیارے کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کے سگنلز کے مطابق اس طیارے کی آخری پوزیشن جنگل میں 10 کلو میٹر دور ریکارڈ کی گئی تھی اور اسی وجہ سے وہاں تلاش کا کام کیا جا رہا ہے۔
ملاوی کے صدر نے طیارے کی تلاش کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا اور برطانیہ سے بھی مدد طلب کی ہے۔