190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں ملک ریاض اور علی ریاض کے منجمد اثاثے بحالی کا معاملہ

(ڈیلی پوائنٹ)190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں ملک ریاض اور علی ریاض کے منجمد اثاثے بحالی کا کیس میں ان  کے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ منجمند اثاثوں میں سکول بھی شامل ہیں جو ملک ریاض وغیرہ کی ذاتی ملکیت نہیں ہیں۔
جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسارکیا اس معاملے میں آپ کیا کہیں گے۔
اس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا جو ٹیم 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی پیروی کررہی ہے وہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کردے گی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے رپورٹ، دلائل طلب کرلیے۔ کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں