Malika ny dosri shadi krny ka imkan zahir kr dia

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑہ نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کر دی

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائیکہ اروڑہ نے دوسری شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے. اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میں محبت پر یقین رکھتی ہوں اگر کوئی اچھا شخص ملا تو شادی کے لیے ہاں‌کردوں‌گی.
انہوں نے اپنے تجربے سے سبق سکھاتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کے فیصلے میں جلد بازی نہ کریں، بلکہ زندگی کو سمجھنے کے بعد ہی اس اہم قدم کو اٹھائیں۔ملائیکہ نے بتایا کہ جب ارباز خان سے شادی کی تھی تو وہ بہت کم عمر تھیں اور آج اگر وہ نوجوان لڑکیوں کو نصیحت کریں تو یہ کہیں گی کہ شادی کا فیصلہ آرام سے کریں کیونکہ یہ بہت بڑا کمٹمنٹ ہوتا ہے۔
ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان نے 1998 میں شادی کی تھی، اور چار سال بعد 2002 میں ان کے بیٹے ارہان خان کی ولادت ہوئی۔ تقریباً 18 سال کی شادی کے بعد یہ جوڑا 2016 میں الگ ہوگیا اور 2017 میں حتمی طلاق ہوگئی۔ ارباز خان نے طلاق کے کئی سال بعد 2023 میں بالی ووڈ کی مشہور میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کرلی۔جبکہ اداکارہ ملائیکہ نے ارجن کپور کے ساتھ تعلقات رکھے مگر وہ بھی ختم ہو گئے.

اپنا تبصرہ لکھیں