لاہور( ڈیلی پوائنٹ )فیس بک پر مختلف ناموں سے فیک آئی ڈی بنا کر دیہاتی لوگوں کو گمراہ کرنے والے گروپ میں سے ایک مبین طارق نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپور ہ کےشہر مانانوالا کے قریبی دیہاتوں میں سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیزچلانے والے بڑے گروہ کا انکشاف، پولیس کے مطابق پچھلے چھ ماہ سے فیس بک پر زبیر علی زبیرعلی ، حق سچ سمیت دیگر فیک اکاؤنٹ سے مانانوالہ کے ارد گرد کے دیہاتوں میں کچھ لوگوں کے خلاف مواد شیئر کیا جار ہا تھا۔ اس غیر قانونی کام میں پورا ایک گروہ شامل تھا جو گاؤں کے مخصوص لوگوں کےخلاف ایک خاص پروپگینڈا چلا رہا تھا ۔ شکایت پر پولیس نے گروپ میں مبین طارق نامی لڑک کوگرفتارکرکے ڈی ایس پی کے سامنے پیش کیا، دوران تفتیش پولیس اور گاؤں والوں کے سامنےطار ق مبین نے اعتراف کیاہے کہ فیک آئی ڈیز چلانے والے گروپ میں بھی شامل ہوں ۔
طارق مبین نے مزید اعتراف کیا کہ اس گروپ میں میرے ساتھ مزید لڑکے بھی شامل ہیں جن کے نام گل شیر عرف شیری، قاسم بھٹی عرف جٹ وغیرہ ہیں، طارق مبین کامزید کہنا تھا کہ گروپ میں شامل لڑکے مجھ سے مواد لکھواتے تھے کیونکہ وہ اتنے پڑھے لکھےنہیں جوپوسٹ بنانی ہوتی تھی مجھے سے لکھوائی جاتی تھی۔ اس اعتراف کے بعد پولیس نے طارق مبین لڑکے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ ایسے میں مانانوالا کےگرودونواح کے گاؤں کے رہنے والے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے اس کیس کو ٹیک اپ کرتے ہوئے اس گروپ میں شامل دیگر لڑکوں کوبھی گرفتارکرکے قانون کےمطابق کے کارروائی کرے۔