مانچسٹر ،پولیس اہلکاروں کا پاکستانی نژاد فیملی پر تشدد،5اہلکار معطل

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس اہلکاروں کا برٹش پاکستانی فیملی کے 2 نوجوانوں پر بدترین تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ مانچیسٹر پولیس نے ایک مسلمان لڑکے کو نیچے لٹا کر اس کے سر پر لاتیں ماری۔
اہلکار زمین پر گرے نوجوان کو لاتوں سے مارتے رہے جبکہ ماں اپنے بیٹے کو تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تشدد کرنے والے 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا جبکہ اس میں ملوث 7 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے مذکورہ پر بیان دیا کہ ایئرپورٹ پر مسافروں میں جھگڑا ہوا تھا جہاں پولیس موقع پر پہنچی، مطلوبہ شخص نے گرفتاری کی کوشش پر اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ہاتھا پائی میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ خاتون اہلکار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی، حالات پر قابو پانے کے لیے آرمڈ پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کیا، ایئرپورٹ پر پولیس تشدد کی ویڈیو کا متعلقہ محکمہ تحقیقات کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں