لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بولڈ اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ مردوں نے پاکستان کو خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بنا دیا . اب کوئی بھی خاتون اس ملک میں محفوظ نہیں.خاتون چاہے جینز پہنے یا برقعہ مرد سب کو ہراساں کرتے ہیں.
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی اکثریت کرپٹ، کاہل اور اعتبار کے قابل نہیں ہے۔ ہم کرپٹ ہیں اور یہاں کوئی کام بھی میرٹ پر نہیں ہوتا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف سیاسی عدم استحکام اوردیگر مسائل ہی نہیں بلکہ اغوا، ہراساں کرنا ، زیادتی اور قتل جیسے سنگین اور تشویشناک مسائل بھی موجود ہیں۔
صحت کی سہولیات بھی میسر نہیں اور بچوں کو تعلیم دلوانا بھی مشکل کام ہے۔ پاکستان میں خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہوں۔ مردوں نے پاکستان میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ماحول بنایا ہے۔