لاہور(ڈیلی پوائنٹ)کینسر کے مریض علاج کروانے کے لیے ہسپتالوں میں رُل گئے پنجاب کے نگراں وزیر اعلی نے بڑا فیصلہ کر لیا۔لاہور میں کینسر ہسپتال بنے گاوزیراعلیٰ محسن نقوی نے اصولی منظوری دے دی پلان بھی طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مناواں ہسپتال کا دورہ،کینسر ہسپتال کے لئے مجوزہ اراضی اور ہسپتال کی عمارت کا بھی معائنہ کیا۔ہسپتال کی مرکزی عمارت سے ملحقہ بلڈنگ کاجائزہ لیا۔
مزید یہ کہ سی ایم نے مناواں ہسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا ہے۔14کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ایک بھی سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال نہیں ہے۔ سرکاری سطح پر اعلیٰ معیار کا کینسر ہسپتال پنجاب کے عوام کی ضرورت ہے بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔
کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی کینسر ہسپتال کا ڈیزائن او ردیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔مشینری او رآلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت مناواں ہسپتال کے کمیٹی روم میں اجلاس . کینسر ہسپتال کے امور کا جائزہ لیا گیا۔انڈس کے میاں احسن، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز صحت، خزانہ، تعمیرات ومواصلات، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔