(ڈیلی پوائنٹ) متنازع ماڈل و میزبان متھیرا نے اپنی ویڈیوز لیک کرنے والے شخص کے متعلق انکشاف کیا کہ آج سے تین سال پہلے میری کچھ نازیباویڈیوز لیک ہوئی تھیں.جس کے بعد ماڈل ومیزبان نے بیان دیا تھا کہ یہ وڈیوز میری نہیں ہیں اور کہا کہ ’سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب نازیبا ویڈیوز جعلی اور ایڈٹ شدہ ہیں، وائرل ویڈیو میں میرا چہرہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئر کے ذریعے لگایا گیا ہے ‘۔
اب اسی ویڈیو سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے متھیرا نے بتایا ہے کہ 2021میں میری نازیبا ویڈیوز جھنگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایڈٹ کرکے بنائی تھیں، ان لوگوں نے مجھ سمیت کئی لڑکیوں کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے 2، 2 ہزار روپے میں فروخت کیا تھا، ان ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ بھی کیا تھا۔
ماڈل و میزبان متھیرا نے کہا کہ کچھ لوگ نے میری ان ویڈیوز کو اپنے پاس محفوظ رکھ لیا ہے اور بعد میں ان ویڈیوز کو بذریعہ واٹس ایپ آگے بھیجتے ہیں جو میرے نزدیک زیادہ گنہگار ہیں۔ماڈل کا کہنا ہے کہ کہ ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا پیچز پر بھی میں نے برہمی کا اظہار کیا تھا، ساتھ ہی کئی پیجز سے اپنی ویڈیوز ہٹوائی بھی تھیں۔
اب ان غیر اخلاقی ویڈیوز کے لیک ہونے سے متعلق ماڈل و میزبان متھیرا کا مزید کہنا ہے کہ ایسی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں ذہنی طور پر اتنی ڈسٹرب ہو جاتی ہیں کہ وہ خودکشی کر لیتی ہیں لیکن چونکہ میرا تعلق ایک مضبوط گھرانے اور دوستوں سے ہے، اس لیے ان ویڈیوز کے لیک ہونے کے باوجود مجھے فرق نہیں پڑا، میں کام بھی کرتی رہی ہوں۔