sunny leone bari moshkil mein phans gai

معروف اداکارہ سنی لیونی بڑی مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی (ڈیلی پوائنٹ)بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی بھارت کی وہ پہلی شوبز شخصیت بن گئیں، جن کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی آفیشل کاپی متعارف کرادی گئی۔
سنی لیونی کی ہم شکل اے آئی روبوٹ کی کاپی بھارتی اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کاموٹو نے متعارف کرائی ہے، جس نے متعدد اسپورٹس شخصیات سمیت کاروباری اور سوشل میڈیا شخصیات کی کاپیاں بھی متعارف کرا رکھی ہیں۔
تاہم سنی لیونی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بولی وڈ کی پہلی شخصیت بن گئیں، جن کی آفیشل اے آئی کاپی متعارف کرادی گئی۔
سنی لیونی کی آفیشل کاپی دکھنے میں ہوبہو اداکارہ کی طرح ہے، تاہم اس کی آواز کچھ مختلف ہے، جس سے فوری اندازہ ہوجاتا ہے کہ وہ مصنوعی ہے، تاہم اسے دیکھ کر کوئی بھی یہ پہچان نہیں پائے گا کہ وہ حقیقی انسان ہیں یا اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا روبوٹک چیٹ بوٹ ہیں۔
سنی لیونی نے اپنی ٹوئٹ میں اپنی اے آئی کاپی کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کی گئی بولی وڈ اداکارہ کی کاپی نے بتایا کہ وہ اے آئی سے تیار شدہ روبوٹ ہیں اور ان کا کام اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے ہر سوال کا جواب دینا ہے۔


کمپنی نے سنی لیونی کی آفیشل اے آئی کاپی کا چیٹ بوٹ بھی بنا دیا ہے، جہاں پر دنیا بھر سے کوئی بھی شخص ان سے کسی بھی وقت کسی بھی موضوع پر بات کر سکتا ہے اور سنی لیونی کی کاپی انہیں فوری طور پر ریپلائی کریں گی۔
صارفین کی سہولت کے لیے سنی لیونی کی کاپی کو آڈیو کال بھی کر سکتے ہیں اور اس کے لیے کمپنی نے ماہانہ کم سے کم ایک ڈالر فیس کے عوض سبسکرپشن پلان متعارف کرا رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں