Maryam nafees ka bara inkshaf

مجھے جنات نظر آتے ہیں اداکارہ مریم نفیس کا بڑا انکشاف

(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے جنات نظر آتے ہیں. اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں ایک وقت ایسا تھا جب مجھے 3 سے 4 مرتبہ عجیب مخلوق نظرآتی تھی. مریم نفیس نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے کچھ سائے، دھواں جیسا دکھائی دیتا تھا، انہیں جنات کہہ سکتے ہیں۔
مریم نفیس مذاق میں کہا کہ اس وقت جن بھوتوں نے بھی کہا کہ ہم اپنے ٹائپ سے مل کے آئے ہیں۔
انہوں نے سنجیدہ انداز میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت کافی خوف بیٹھ گیا تھا، کہ 6 سے 7 مہینے تک لگتا تھا کوئی آس پاس ہے بلکہ ابھی بھی جب ہم کراچی میں رہتے ہیں تو میں اکثر ڈر جاتی ہوں . یاد رہے کہ مریم نفیس اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر ان رہتی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں