مریم نواز والد کے ہمراہ روٹی کی قیمت چیک کرنے مارکیٹ پہنچ گئیں

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )مریم نواز اور نواز شریف نے ریٹ لسٹ چیک کیں، دکانداروں سے قیمت بارے استفسار کیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نوازشریف کے ہمراہ روٹی نان کی قیمت چیک کرنے لاہور میں اڈہ پلاٹ کے تندورپہنچ گئے۔ مریم نواز اور نواز شریف نے ریٹ لسٹ چیک کی ۔
مریم نواز اور نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے، نان بائیوں سے ملاقاتیں کیں۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا۔ مریم نواز نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں دریافت کیا اور ہدایت کی کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔
تندور مالکان سے روٹی اور نان کی قیمت بارے استفسار کیا، مریم نواز نے عوام کو روٹی 16 روپے کی خریدنے کی تلقین بھی کی ۔
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ روٹی اب 16 روپے کی ہو گئی ہے، ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان کی 20 کر دی ہے۔
مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی۔ مریم نوازاورنواز شریف کودیکھ کرشہریوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں