وزیراعلیٰ مریم نواز کی لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری

(ڈیلی پوائنٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب کے طلباکو 7سال بعد دوبارہ جدید لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز بارے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کےفروغ،لیپ ٹاپ ،طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر بریفنگ دی گئی۔ پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ صوبے بھر میں طلبہ کو20 ہزاور موٹر بائیکس دے رہے ہیں۔ نجی ،سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ طلبہ میں لڑکوں کا تناسب 44اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ودیگر حکام کی شرکت کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں