اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں. ترجمانِ وزارت کے مطابق وزیر مذہبی امورچوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتدا کریں گے۔
مسجد نبوی کے امام 7روزہ دورے کے لیے پاکستان آئے ہیں. جس میں صدر پاکستان آصف علی زرداری،وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور علماء اکرام سے ملاقاتیں کریں گے.