معاملات طے؟PM شہباز سے وزیراعلیٰ KP کاملنے کااعلان

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے پر ہوگی۔
حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع سامنے آیا تھا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے کی درخواست کی اور PAS BS-21 کے افسر شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکریٹری تعیناتی کی درخواست کی ہے۔
ماضی کی روایات کے برعکس علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور نے وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں