مولانا طارق جمیل

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

میاں چنوں (ڈیلی پوائنٹ)بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا مولانا عاصم جمیل سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈی ایس پی میاں چنوں نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری، مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی، واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
آر پی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ آر پی او ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

اصل حقیقت

ایک صحافی کی مولانا یوسف جمیل بھائی سے ابھی فون پر بات ہوئی ہے انھوں نے بتایا ہے کہ عاصم جمیل کی وفات گولی لگنے سے نہیں ایک حادثے میں ہوئی ہے۔
خدارا اذیت کی اس گھڑی میں اس خاندان کی تکلیف میں مزید اضافہ نہ کریں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

فوٹو: فائل
مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
ایکس پر کی گئی پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں