(ڈیلی پوائنٹ)مزدور طبقے کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے اب مزدور دھوپ میں کام نہیں کرے گا. مزدوروں کے حوالے سے یہ فیصلہ سعودی حکومت نے کیا ہے. سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ دھوپ میں کام کرنے سے مزدور کی صحت پر برا اثر پڑ سکتا ہے اس لیے براہ راست دھوپ میں اب کوئی بھی مزدور کام نہیں کرے گا.
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ دوپہر 12 سے 3 بجے تک سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔ جس کا مقصد نجی شعبے کے ملازمین کی صحت یقینی بنانا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 جون سے 15 ستمبر تک ہوگا۔خلاف ورزی کرنے پر سخت سزاکی وارننگ دی گئی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت کام پر پابندی نہ کرنے کی رپورٹ یا موبائل پر وزارت کی ایپ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور انہیں صحت خطرات سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔ پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار اپنایا جارہا ہے۔
وزارت افرادی قوت نے پرائیویٹ کمپنیوں واداروں کے مالکان سے کہا کہ وہ اپنے یہاں اوقات کار منظم کریں اور پابندی کو مدنظر رکھ کر ڈیوٹی کے نئے شیڈول جاری کریں۔