(ڈیلی پوائنٹ) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارت کے مشہور پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے.مہوش حیات کی طرف اشارہ کرکے ’’سہیلی کراچی‘‘ کہہ رہے ہیں اور ان کے چھیڑنے پر مہوش حیات شرما رہی ہیں۔
ہنی سنگھ بالی ووڈ کو لنگی ڈانس، پارٹی آل نائٹ،آتا ماجی سٹک لی اور یار نہ ملے جیسے سپر ہٹ گانے دینے کے بعد بیماری کے باعث اچانک منظر سے غائب ہوگئے تھے، تقریباً ساڑھے سات سال کے وقفے کے بعد انہوں نے 26 اگست 2024 کو اپنا نیا البم ’’گلوری‘‘ جاری کیا۔ ہنی سنگھ رواں سال مہوش حیات کے ساتھ بھی نظر آئے.
اب انہوں نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کرکے اس بات کا اعلان کیا کہ دونوں جلد کچھ دھماکے کرنےوالے ہیں،اس سے پہلےمہوش حیات بھی یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ ہنی سنگھ کے نئے ٹریک” کلر “میں کام کررہی ہیں۔