پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زویا ناصر نے اپنے انتقال سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑدی ہے. زویا ناصر نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور خواتین کے حقوق سمیت اپنی موت کی افواہوں سے متعلق گفتگو کی۔
زویا ناصر نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی خبروں کے وائرل ہونے سے متعلق کہا کہ ’میری بھابھی کا اچانک انتقال ہوگیا تھا، ان کا جانا ہماری پوری فیملی کیلئے بہت تکلیف دہ تھا۔ سوشل میڈیا پر کسی نے پوسٹ میں کہا تھا کہ ناصر ادیب صاحب کی بہو کا انتقال ہوگیا تو کہیں سے پھر یہ بیٹی بن گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر چند ہی منٹوں میں یہ خبر ہر طرف پھیل گئی اور بہت سے لوگوں کو لگا کہ میرا انتقال ہوگیا ہے۔