(ڈیلی پوائنٹ) دین اسلام کی خاطر شوبز کو خیر آباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نوربخاری نے اسلام کے راستے پر چلنے سے زندگی میں آنےوالی تبدیلیوں کے حوالے سے بات کی.حال ہی میں اداکارہ نےایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے روحانی سفر کے بارے میں بتایا کہ اللہ نے مجھے سب کچھ دیا تھا پھر بھی میں درد سے گزر رہی تھی.
اس درد کے علاج کے لیے میری بہن مجھے ڈاکٹر محمد جاوید کے پاس لے گئی جس نے میرا علاج کیا.بعد میں مجھےاحساس ہوا کہ ڈاکٹر جاوید سے مجھے اللہ مل گیا ہے.اداکارہ کا کہنا تھا کہ پھر زندگی میں ایک تبدیلی آئی، ایک چیز سے میرا دل بری طرح ٹوٹا اور پھر میں نے اللہ سے جڑنے کا فیصلہ کرلیا.
نوری بخاری نے مزید کہا کہ میں نے ہر جگہ اللہ کو تلاش کیا، تمام مجالس اور روحانی لوگوں کے پاس بھی گئی لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ مجھے اللہ ڈاکٹر جاوید سے ملا ہے، میں پھر ان کے پاس گئی اور کہا ‘مجھے اللہ چاہیے’ اس کے بعد میرا مذہبی سفر شروع ہوا۔
اللہ سے جڑنا ایک خوبصورت احساس ہے، میں قرآن پڑھتی ہوں اور سب سے اچھی چیز تب ہوتی ہے جب اللہ آپ کو نبی پاکﷺ اور اہل بیت کی محبت سے نوازتا ہے اور یہ ہی میرا روحانی سفر ہے۔