imran riaz ka ECL sy naam nikala jye

ای سی ایل سے نام نکالا جائے عمران ریاض

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)صحافی عمران ریاض خان نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران ریاض نے مؤقف اپنایا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔صحافی عمران ریاض کچھ عرصے کے لیے لاپتہ ہوئے تھے۔ان کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا ۔عمران ریاض کا فوج پر تنقید کرنے اور ان پر بے بنیاد الزام لگانے پر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں