(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہر ہ خان نے چور کو بددعا دے دی ہے. خبر کے مطابق اداکارہ نے بتایا مجھے میرے شوہر بے شمار تحائف دیتے رہتے ہیں مگر ایک ایسا تحفہ دیا جو گم گیا اور کسی نے چوری کر لیا.
حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹریو دیا جس میں انہوں نے شوہر سلیم کریم کی جانب سے اپنے سب سے پسندیدہ تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے شوہر کی جانب سے دیے گئے تمام تحائف بہت پسند ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر کا خیال ہے کہ میں نے اسے جان بوجھ کر کھو دیا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، میرے شوہر مجھے جتنے بھی تحائف دیتے ہیں، ان میں سے مجھے چوڑیاں بہت پسند ہیں جو مجھے ہر ہفتے ملتی ہیں۔