اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں بلے کے نشان کے کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اچانک سپریم کورٹ سے گھر کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔خبرکے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے ابھی خبر ملی ہے کہ میرے بیٹے کو مارا گیا ہے ۔ میرے بھتیجے کو بھی مارا گیا مجھے گھر جانا ہو گا۔جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر ایسا ہو رہا ہے تو نہیں ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی انتظامیہ کو بھی کڑی ہدایت کی ہے۔
ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ میرے بیٹے کو مارا گیا ہے میرے بھتیجے کو مارا گیا ہے مجھے جانا ہو گا؛ چئیرمین PTI بیرسٹر گوہر خان دورانِ کیس سماعت سے معذرت کر کے روانہ ہو گئے ۔۔۔۔
ایسا نہیں ہونا چاہئیے اگر ہو رہا ہے؛ سپریم کورٹ کی انتظامیہ کو کڑی ہدایت ۔۔
بلے کا نشان؛ سپریم کورٹ میں…
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) January 13, 2024
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے درخواست دائر کر رکھی ہے کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن ٹھیک نہیں ہوا اس لیے بلے کے نشان کے حقدار نہیں ہیں۔دوران سماعت ہی افسوسناک خبر ملی اور پی ٹی آئی کے سربراہ بیرسٹر گوہر علی دوران سماعت ہی سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔
گھر چھاپہ مارا گیا، سارے دستاویزات اٹھا لئے، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/buyfgfbqhg
— Naureen Ruftaj Khan (@Ruftaj) January 13, 2024