jewan sathi mein yeh khobia ho to shadi kro gai nazish

جیون ساتھی کیسا ہونا چاہیے؟ اداکارہ نازش جہانگیر

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) خوبرو پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے جیون ساتھی میں پائی جانے والی خوبیاں بتادیں۔اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔
پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ آپ کا ہونے والا خاوند کس طرح کا ہونا چاہیے؟
سوال کے جواب میں نازش نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ایک خوبی نہیں بلکہ کئی خوبیاں ہونی چاہئیں جیسا کہ اس کا چہرہ اچھا ہو، نام اچھا ہو، ذمہ دار ہو اور اس کے علاوہ اس کے ماضی میں ایک نہیں بلکہ کئی افیئرز بھی رہ چکے ہوں۔
افیئرز سے متعلق اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے نازش نے کہا کہ افیئرز کا مطلب اس کی ماضی میں ‘کئی ایکس گرل فرینڈز’ رہ چکی ہوں تاکہ اسے ریلیشن شپ کا تجربہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں