ملتان(ڈیلی پوائنٹ) ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے محمد عامر، عمر امین اور معین خان کی فیملیز کو پلیئرز باکس سے باہر کر دیا جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کیا۔
ملتان اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے چند پلیئرز کی فیملیز بھی موجود تھیں، محمد عامر، عمر امین اور معین خان اور عمر امین کے اہل خانہ چیئرمین باکس کے قریب باکس میں میچ دیکھ رہے تھے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے وہاں جا کر انھیں باہر بھیج دیا، ان میں محمد عامر کے بچے بھی شامل تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کرے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا کوئی حق نہیں بنتا کہ کھلاڑیوں کی فیملیز کے ساتھ اس طرح کا ناروا رویہ اختیار کریں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے میچ کے بعد شدید احتجاج کیا جس پر ضلع انتظامیہ اور سیکیورٹی افسر بھی وہاں پہنچے مگر کسی نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔