اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کے بڑے شہروں میں موبائل سروس عارضی طور پر بند کر دی ہے۔ وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ پر بھی عارضی بندش عائد کر دی ہے۔وزرات حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اس لیے موبائل فون بند کرنا پڑے۔
موبائل بند ہونے کی وجہ سے ووٹرز 8300 پر میسج نہیں بھیج پا رہے جس سے ووٹرز کو اپنا پولنگ اسٹیشن معلوم کرنے پر دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس پر موقف اپنا یا ہے کہ موبائل فون کھولنا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں انتخابات کا جائزہ لیں رہے ہیں ۔
تمام سیاسی جماعتوں نے بھی موبائل فون کی بندش پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے.