بھارت(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے وزیر داخلہ ،پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو اب ایک اور بڑا عہدہ مل گیا ہے.عہدے کی مدت 2سال ہے. آئندہ دو سالہ مدت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں.
ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے. اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع دی گئی تھی.جے شاہ مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے الگ جائیں گے۔
اے سی سی کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔