اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ایک اور بڑا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ چئیرمین پی سی بی کی نشست آج کل خالی ہے۔سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف نے حال ہی میں کچھ روز قبل استعفی دیا تھا۔ذکا اشرف کو بطور چئیرمین کرکٹ کا بدترین دور بھی سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہہ دیا ہے۔پچھلے 6 ماہ کا دور دیکھے تو پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی رہی ہے۔
پاکستانی ٹیم نہ تو ایشیاء کپ میں کچھ خاص کارکردگی دکھا سکی اور نہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی رہی۔یہاں تک کہ ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی ٹیم افغانستان جیسی ٹیم سے ہار گئی تھی۔
حال ہی میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ہاری ہے۔اطلاعات کے مطابق اب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ ملنے والا ہے۔پہلے خبریں تھی کہ پی سی بی کا عہدہ یا تو نجم سیٹھی کو ملے گا یا سابق وکٹ کیپر معین خان کو ملے گا۔