نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے محسن نقوی متحرک

لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) نگران وزیراعلی پنجاب نوجوانوں کوروزگارمہیا کرنے کےلیے متحرک دکھائی دیتے ہیں۔
حال میں ہی پنجاب حکومت اور کینیڈا حکومت کے درمیان معائدہ فائنل ہوگا جس میں تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا، نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ رواں ماہ معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔
انہوں نے یہ بات کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلن سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں پنجاب حکومت اور کینیڈا کے درمیان افرادی قوت کو کینیڈا بھجوانے کے حوالے سے مجوزہ معاہدے پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں تحفظ ماحول خصوصا اسموگ سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا پاکستان اور کینیڈا میں بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں، تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا، رواں ماہ پنجاب حکومت کا وفد کینیڈا جا کر معاہدے پر دستخط کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں