(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنی شوبز کی قریبی دوست کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کر دیا،شوبز کی دنیا میں طویل المدتی دوستی کا تصور کم ہی ملتا ہے.حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مومل نے انکشاف کیا، ماہرہ میری سب سے قریبی دوست ہیں۔ ہم اکثر ساتھ وقت گزارتے ہیں، چاہے ہم اپنی تصاویر اور سیلفیز شیئر نہ کریں۔
مومل نے بتایا کہ ساتھی فنکاروں کے ساتھ اچھی ہم آہنگی ہے، لیکن ماہرہ خان کے ساتھ ان کا رشتہ خاص ہے۔جب بھی ہم ملتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے ہم برسوں بعد مل رہے ہوں۔ ہم ہمیشہ وہیں سے بات شروع کرتی ہیں جہاں چھوڑی تھی۔اداکارہ نے وضاحت کی،میری اور ماہرہ کی دوستی انڈسٹری سے ہٹ کر ہے۔ ہمارے مشترکہ دوست بھی ہیں، اور ہم سب اکٹھے گھومتے ہیں۔
مومل شیخ نے گزشتہ برس اپنے خاندان کو “کپورز آف پاکستان” کہنے کے حوالے سے وضاحت دی۔ مومل نے کہا، میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔ مجھ سے ایک سوال کیا گیا اور میں نے جواب دیا۔ مسئلہ یہ ہے کہ لوگ کلپس اور ریلز دیکھ کر غلط نتائج اخذ کر لیتے ہیں۔مومل شیخ، جو معروف اداکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں، نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے کبھی ان کے کیریئر کے لیے سفارش نہیں کی۔ انہوں نے مذاقاً کہا، بابا، اب تو کر لیں کال!
مومل نے اپنے والدین کی علیحدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی اپنے والد سے شکوہ نہیں کرتی اور یہ آزمائشیں اللہ کی طرف سے آتی ہیں۔ اگر آپ اس بات پر یقین رکھیں تو زندگی آسان ہو جائے گی۔ میں نے اپنی زندگی میں چیلنجز کا سامنا کیا، لیکن بہتر مستقبل کے لیے ماضی میں نہیں رہنا چاہیے۔