Moonis illahi sy motlaiq nab ka faisla

مونس الٰہی سے متعلق نیب کا بڑا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پوانٹ )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الٰہی کتے متعلق نیب کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ 1 ارب روپے سے زائد کرپشن اور کک بیکس کا معاملہ ہے جس پر نیب نے مونس الٰہی کو نیب میں مسلسل عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
ینئر صحافی ساجد خان کے مطابق عدالت نے چوہدری مونس الٰہی کیخلاف 88 سی آر پی سی کے تحت جائیداد قرقی کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو مونس الٰہی کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے متعلقہ تفصیلی رپورٹ 15 دن میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
نیب نے چوہدری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے سے متعلقہ درخواست دائرکر رکھی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں