Morda zinda ho gya

ایمبولینس اسپیڈ بریکر سے ٹکرائی تو مردہ زندہ ہو گیا

بھارت(ڈیلی پوائنٹ)بھارت میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیاجہاں ایمبولینس اسپیڈ بریکر سے ٹکرائی تو مردہ زندہ ہو گیا . بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر کولہاپور میں ایک 65 سالہ شخص جسے مردہ قرار دیے جانے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے گھر منتقل کیا جارہا تھا، وہ ایمبولینس کے اسپیڈ بریکر سے گزرتے وقت دھکا لگنے کی وجہ سے زندہ ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ 16 دسمبر کو پیش آیا اور اب خبروں کی زینت بنا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ بزرگ پانڈورنگ کو گزشتہ ماہ دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں