لاہور(ڈیلی پوائنٹ)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں موسم بہار کے دوران 60 ہزار سائٹس پر 18 ملین پودے لگائیں گے۔مریم اورنگزیب نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا، سول سوسائٹی، جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے، تنظیمیں شجرکار مہم کا حصہ بنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے نے اسٹالز لگادیے ہیں، اسٹالز سے مفت پودے لیں اور شجرکاری کریں۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج جلو فارسٹ پارک لاہور میں 35 ہزار پودوں کی شجرکاری ہوگی۔