(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب میں مفت بائیکس کی تقسیم کامنصوبہ تیار کرلیا گیا۔ اعداد وشمار کے مطابق منصوبےکی لاگت 2ارب روپےتک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے55کروڑ کی مزیدسپلمنٹری گرانٹ منظورکرلی ہے۔
منصوبے کے مطابق 10کروڑصرف بائیکس فراہمی کی تشہیرپرخرچ کیےجائیں گے۔ جبکہ 5کروڑروپےکی رقم درخواست کی تصدیق پرخرچ کیےجائیں گے۔ حکام کے مطابق منصوبےکی لاگت میں اضافہ بائیکس کےاضافےکی وجہ سےہواہے۔ آئندہ 2 ماہ میں بائیکس کی تقسیم باقاعدہ شروع کردی جائے گی۔