لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ملک بھر میں مہنگائی کی لہر موٹر بائیک خریدنے والوں کی کمی ہوئی ہے. ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاددوں پر 14 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 51 ہزار 821 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 627835 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں ملک میں 32362 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے۔ دسمبر 2022 میں ملک میں 103899 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
سماء نیوز کے مطابق نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ہوئی۔ نومبر میں ملک میں 88493 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری وہیلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں کم ہو کر 82362 یونٹس ہو گئی۔