ملتان (ڈیلی پوائنٹ )ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کاوقت ختم ہوگیا۔
این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور الطاف سے ہو گا۔
واضح رہے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دی تھی، بعد میں چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے یوسف رضا گیلانی نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی۔
قومی اسمبلی کے این اے148 کے ضمنی الیکشن کے حلقے میں 275 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
3 ہزار800 پولیس افسر و اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے۔
الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، ووٹرز بلا خوف خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشن کا رُخ کریں۔