namonia sy amwaat ka silsla jari

نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے محکمہ صحت پنجاب کے مطابق24گھنٹے میں مزید 14 بچے نمونیا سے دم توڑ گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں ایک ماہ سے 4 سال کے درمیان ہے۔ جن میں بہاولپور اور گوجرانوالہ سے چار چار، منڈی بہاوالدین اور لاہور سے دو دو بچے شامل ہیں۔
راولپنڈی اور شیخوپورہ سے بھی ایک ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں