(ڈیلی پوائنٹ)انٹر کے امتحانی سنٹرز میں نقل کی روک تھام کیلئے عملے کا موبائل فونز بھی چیک ہوگا. طلباء کو نقل یا سہولت فراہم کرنے کیلئے انکے نمبر سیو کرنے پر بھی کاروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق موبائلز فونز میں پیپر سے متعلقہ مواد رکھنے پر بھی کاروائی کیجائے گی۔ چیرمین بورڈ نے تمام امتحانی عملے کو ہدایات جاری کردی۔ بورڈ حکام کے مطابق امتحانی عملہ پر ہر صورت قواعدوضوابط کی پابندی کرنا لازمی ہوگا۔