(ڈیلی پوائنٹ)نیشنز ہاکی کپ پاکستان نے فرانس کو شکست دیدکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے. ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان اور فرانس کے درمیان پہلا سیمی فائنل مقررہ وقت کے اختتام پر 3-3 گول سے برابر ہے۔
پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر ایک گول برتری حاصل کی۔تیسرے کوارٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی، 3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول اسکور کیا۔
