اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنی مری رہائش گاہ سے احتساب عدالت میں پیشی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بیٹی مریم نواز ،پارٹی کے صدر شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی نواز شریف کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونگے۔ نواز شریف پہلے احتساب عدالت اور پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے۔
نواز شریف تقریبا 12 بجے کے بعد عدالت میں پیش ہو نگے ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے ہی نواز شریف کو 7 سے 10 سال تک کی سزا سنائی تھی۔