لاہور( ڈیلی پوائنٹ )مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بجٹ اجلاس طلب کر لیا، نواز شریف بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کل صبح 10 بجے جاتی امراء میں ہوگا، ن لیگ کے صدر نواز شریف بجٹ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی ٹیم وزیرِ اعظم کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دے گی، شہباز شریف حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ سے متعلق ہدایات جاری کریں گے، وزیرِ اعظم شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے بجٹ میں اقدامات کے احکامات دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک،وزیرِ بجلی اویس لغاری، وزیرِ تجارت جام کمال اور وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی شرکت بھی متوقع ہے۔