نواز شریف لیگل ٹیم کے ہمراہ مری پہنچ گئے

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف مری پہنچ گئے۔ نوازشریف مری میں لیگل ٹیم سے اپنے کیسز کے بارے میں مشاورت کریں گے۔
نواز شریف کل 21 نومبر کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے، جہاں وہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں میں پیش ہوں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ نواز شریف کے ہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی ان کی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں