نواز شریف کے وارنٹِ گرفتاری معطل !

اسلام آباد( ڈیلی پوائنٹ )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے،عدالت نے قائد ن لیگ کو24ا کتوبر تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ کیا فیصلہ سناتے ہوئےحکم جاری کیا کہ اگر نواز شریف 24 اکتوبر کو نہ آئے تو وارنٹ بحال ہو جائیں گے ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل قاضی مصباح نے جج محمد بشیر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی۔ وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ نواز شریف کے وارنٹ معطلی پر کل درخواست دائر کی تھی، وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں، ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیں۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس نیب کورٹ 3 کا معاملہ ہے۔۔وکیل نے کہا کہ 24 اکتوبر کو آپ کی عدالت میں سماعت مقرر ہے، نواز شریف پیش ہونا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں