لاہور(ڈیلی پوائنٹ)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی وزارتِ اعلیٰ کی ذمے داریوں سے الگ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی منیجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے، محسن نقوی غیرملکی کوچنگ اسٹاف کے حق میں بھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم منیجمنٹ بنانا چاہتے ہیں اور وہ کرکٹ کے معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل محسن نقوی نے تبدیلیوں کے حوالے سے دو ٹوک بتادیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ جو آتا ہے وہ اپنی کیبنٹ تو لاتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سارا فوکس ان دنوں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہے، انہوں نے پی ایس ایل کی تشہیری مہم مؤثر انداز میں چلانے کے احکامات دے دیے ہیں۔