(ڈیلی پوائنٹ)ہم خواتین پر ہونے والے ظلم پر بات کرتے ہیں مگر جو خواتین مردوں کے ساتھ زیادتی کرتی ہیں ہم اس پر بات کیوں نہیں کرتے ہیں؟پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے مردوں کے حقوق پر آواز بلند کر دی.
ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کیا ظلم صرف عورتوں پر ہی ہوتا ہے؟ہم اپنے ڈراموں فلموں اور کہانیوں میں بس عورت پر ہونے والے ظلم تشدد اورخواتین سے بے وفائی ہی کیوں دکھاتے ہیں؟اگر عورتوں کا ریپ ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے تو کیا مرد حضرات اس سے بچے ہوئے ہیں؟
افسوس اس معاشرے میں ہم مردوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی بات کیوں نہیں کرتے؟جتنا ذہنی دباؤ معاشرے میں مرد کو ہوتا ہے عورت کو نہیں ہوسکتا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے پہلی بار مردوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کر دی۔اداکار نے کہا کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جو مرد وں پر ظلم زیادتی کرتی ہیں۔مردوں کی مار پیٹ کرتی ہیں۔