پہلے روزے ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئیں

لاہور( ڈیلی پوائنٹ)رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا ، چینی اور درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے اور دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے وافر سٹاک پہنچا دیئے گے مگر عام صارفین کیلئے یوٹیلٹی سٹوروں پر چینی 15 اور درجہ دوم کا گھی اور آئل 35 روپے فی کلوگرام مہنگا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر درجہ سوم کا گھی 435،مارکیٹ میں 400روپے کلو میں فروخت،چینی عام صارف کیلئے155،مارکیٹ میں 140روپےکلو میں فروخت،دالوں اور آٹے کےوافر سٹاک یوٹیلٹی سٹورز پر پہنچا دیئےگئے۔
عام صارفین کا یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ،گھی اور آئل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں